بجلی بل سبسڈی کیلئے نیا کیو آر کوڈ سسٹم متعارف، 200 یونٹ تک صارفین مستفید ہوں گے

 بجلی بل سبسڈی کیلئے نیا کیو آر کوڈ سسٹم متعارف، 200 یونٹ تک صارفین مستفید ہوں گے
کیپشن:  بجلی بل سبسڈی کیلئے نیا کیو آر کوڈ سسٹم متعارف، 200 یونٹ تک صارفین مستفید ہوں گے

ویب ڈیسک:  حکومت نے بجلی کے بلوں پر سبسڈی کی شفاف فراہمی اور غلط استعمال روکنے کیلئے نیا ‘کیو آر کوڈ سسٹم’ متعارف کرا دیا، جس کے تحت ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ڈیجیٹل رجسٹریشن کے بعد ریلیف دیا جائے گا۔

پاور ڈویژن پاکستان کے مطابق وفاقی ‘کراس سبسڈی پروگرام 2026’ کے تحت بجلی کے بلوں پر خصوصی QR کوڈ پرنٹ کیے جائیں گے، تاکہ سبسڈی صرف مستحق افراد تک پہنچ سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایک ہی گھر میں متعدد میٹرز کے ذریعے بار بار سبسڈی حاصل کرنے کے رجحان کی روک تھام اور کم آمدنی والے طبقے کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔

 کن صارفین کو سبسڈی ملے گی؟

 ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین
 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین
 دیہاڑی دار اور کم آمدنی والے مزدور

 رجسٹریشن کا طریقہ

صارفین کو اپنے بجلی کے بل پر موجود QR کوڈ اسکین کرنا ہوگا، جس کے بعد سرکاری پورٹل پر:

 14 ہندسوں کا ریفرنس نمبر درج کرنا ہوگا
 شناختی کارڈ کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی
 موبائل پر موصول ہونے والا OTP درج کرنے کے بعد رجسٹریشن مکمل ہو جائے گی

حکام نے ہدایت کی ہے کہ بجلی کے بل پر درج نام اور شناختی کارڈ کا نام ایک جیسا ہونا ضروری ہے۔

اسمارٹ فون نہ رکھنے والے افراد کیلئے ڈپٹی کمشنر دفاتر اور یونین کونسلز میں خصوصی سہولت مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں، جبکہ QR کوڈ اسکین نہ ہونے کی صورت میں صارفین دستی طور پر بھی پورٹل پر رجسٹریشن کر سکیں گے۔

Watch Live Public News