حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کر لی

حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کر لی
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ے کہ سیاسی جماعت کیطرف سےوفاق پرچڑھائی کےغیرقانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 26 نومبر کےلانگ مارچ کے حوالے سے امن وامان سےمتعلق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیرمملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو اوروفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر اجلاس میں شریک ہوئے۔ کے پی کے آئی جی پولیس معظم جاہ اور چیف سیکرٹری نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ اور قائم مقام آئی جی بھی شریک ہوئے۔آئی جی اسلام آباد و چیف کمشنر اسلام آباد اور سکیورٹی ایجنسیز کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ شرکاء نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو پی ٹی آئی اجتماع اور سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکاء نے وفاق پرممکنہ حملے کی صورت میں آئین اور قانون کی مکمل پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعت کیطرف سےوفاق پرچڑھائی کےغیرقانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے ، وفاق اور اسکی اکائیاں مل کر کسی بھی غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چیف سیکریٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم وفاق پر چڑھائی کے کسی اقدام یا منصوبے کا حصہ نہ بنے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔