محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات

محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات
کیپشن: محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف سے اہم ملاقات۔ ملاقات میں سکیورٹی امور اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق برمی مسلمانوں کے لیگل سٹیس کا دیرینہ مسلہ حل کئے جانے کے حوالے سے بھی بات چیت۔ سعودی وزیر داخلہ کا برمی مسلمانوں کے ایشو کے حل پر پاکستانی ہم منصب محسن نقوی سے اظہار تشکر کیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کیلئے ٹریننگ ایکسچینج پروگرام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ورکنگ گروپ کی میٹنگ اگلے ماہ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب ہر پاکستانی کا دوسرا گھر ہے اور ہمیں سعودی عرب کے ساتھ پائیدار تعلقات پر فخر ہے۔

‎وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، پاکستان کے سفیر احمد فاروق، کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس اور سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News