یہ حکومت رہی تو ملک مزید پیچھے جائے گا

یہ حکومت رہی تو ملک مزید پیچھے جائے گا

لاہور(پبلک نیوز) رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کو حکومت نے محنت کرکے زوال پذیر بنا دیاہے، اگر یہ حکومت ایک سال اور رہی تو پاکستان کو مزید پیچھے لے جائے گی.

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور سیاسی جماعتیں اس حکومت کے خلاف میدان میں آئیں ، ججز کو باتھ روموں میں بٹھا دیا ہے ، کورٹس کو کسی مناسب جگہ پر بنایا جائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اس بات کا نوٹس لیں.

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نہ صرف اپوزیشن کے خلاف جعلی کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے جبکہ حکومت ملک کے خلاف بھی کام کر رہی ہے ، حکومت نے ملک کو زوال پذیر بنایا، حکومت نے بجلی کا بل ،بچوں کی روٹی اور مریضوں کی دوائیاں مشکل کر دیں ، حکومت نے ملک کی خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق کر دیا . ان کا کہنا تھا کہ ڈبو اور چھیدا ٹلی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو انڈیا نے بھیج دیا ہے ، یہ انڈیا کی تعریفیں کیوں کر رہے ہیں .

لیگی رہنماء نے کہا اس حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ، یہ حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے گی ، اس حکومت کے لیے بلدیاتی الیکشن جیتنا ممکن نہیں ، جاوید لطیف پارٹی کا حصہ ہیں لیکن ان سے متنازع بات کا جواب لیا جائے گا، امید ہے جاوید لطیف پارٹی کو جواب جمع کرا دیں گے اور معاملہ حل ہوجائے گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔