صارفین کی بڑی مشکل حل،واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

صارفین کی بڑی مشکل حل،واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

کیلی فورنیا(ویب‌ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے روز نت نئی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں جبکہ پیغامات وصول کرنے اور بھیجنے کی معروف اپیلی کیشن واٹس ایپ نے ایک اور شاندار فیچر کا اضافہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی زیر ملکیتی پیغامات کی اپیلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی مشکل کو حل کرتے ہوئے زبردست فیچر کا اضافہ کردیا جس سے صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔کمپنی اپنی ایپلی کیشن کے فیچرز میں میں گاہے بگاہے تبدیلی یا پھر اضافہ کرتی رہتی ہے اور یہ کام اس وقت کیا جاتا ہے جب کمپنی سمجھتی ہے کہ اس کے صارفین کو نئے فیچر کی اشد ضرورت ہے۔

اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ایپ کو استعمال کرنے والوں کے رجحان کے مطابق بعض میسجز بہت ضروری ہوتے ہیں لیکن وہ لمبی چیٹ کی وجہ سے نظروں سے اوجھل ہوجاتے ہیں اور انہیں ڈھونڈنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔اپنے صارفین کی مشکل کو حل کرتے ہوئے واٹس ایپ نے ’سٹار میسجز‘ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو کہ ضروری اور اہم میسجز کو محفوظ کرنے میں مدد گار ہوگا اور اس سے میسجز آسانی سے مل بھی جائینگے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ واٹس ایپ کھولنے کے بعد دائیں جانب اوپر تین نقطے نظر آئیں گے، جن پر آپ کلک کریں گے تو چوتھے نمبر پر سیٹنگز سے پہلے سٹارڈ میسجز کا آپشن نظر آئے گا، اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ اپنے بک مارک کیے گئے پیغامات تک پہنچ جائیں گے۔

یہاں پر دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ ایسے پیغامات کو اگر کلک کر کے رکھیں گے تو یہ ان سٹارڈ ہوکر عام پیغامات میں شامل ہوجائیں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔