صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا
لاہور: پولیس نے پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صنم جاوید سمیت تین خواتین کو دوبارہ گرفتارکیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں خواتین کارکنوں کو دوسرے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔روبکار جاری ہونے پر رہائی پانے والوں میں صنم جاوید، افشاں طارق، آشمیہ شجاع اور شاہ بانو شامل ہیں۔ اس دوران صنم جاوید نےپولیس وین سے آواز دی کہ مجھے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔صحافی نے سوال پوچھا کہ اگین اریسٹ، پولیس وین میں موجود صنم جاوید نے تصدیق کرتے ہوا کہا کہ جی اگین اریسٹ۔ پی ٹی آئی خواتین کی دوبارہ گرفتاری کے بعد پولیس نفری واپس روانہ ہوگئی اور جیل کی جانب جانے والے راستوں کو کھول دیا گیا
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔