پاکستان کیخلاف سیاسی بیان دینے پر سوریہ کمار یادیو کو کارروائی کا سامنا

پاکستان کیخلاف سیاسی بیان دینے پر سوریہ کمار یادیو کو کارروائی کا سامنا
کیپشن: پاکستان کیخلاف سیاسی بیان دینے پر سوریہ کمار یادیو کو کارروائی کا سامنا

(شکیل خٹک)  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ پاکستان نے سوریہ کمار یادو کے بیان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں سوریا کمار یادیو کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں، آئی سی سی نے پی سی بی کی شکایت منظور کرلی۔ ایشیا کپ کے میچ ریفری رچی رچرڈسن اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان کے خلاف گروپ مرحلے کے میچ کے بعد سوریہ کمار یادیو نے سیاسی جملے بولے تھے، پاکستان نے سوریہ کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی سے باضابطہ شکایت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان کی شکایت کا جائزہ لے رہی ہے، جلد اس کی باضابطہ سماعت کی جائے گی، پاکستان کی جانب سے 2 سرکاری رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر میچ ریفری رچی رچرڈسن نے بھارتی ٹیم انتظامیہ کو ای میل بھیجی ہے۔ سوریہ کمار نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

میچ ریفری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد سوریہ کمار کے خلاف کارروائی کی جائے، سوریا کمار یادیو نے کھیل کے مفاد کے خلاف نامناسب ریمارکس کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوریہ کمار یادیو کے خلاف جلد کارروائی کیے جانے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔