پاکستان میں فیس بک مونیٹائزیشن کیلئے کے پی اسمبلی میں قرارداد منظور

پاکستان میں فیس بک مونیٹائزیشن کیلئے کے پی اسمبلی میں قرارداد منظور

پشاور ( پبلک نیوز) پاکستان میں فیس بک مونیٹائزیشن آن کرنے کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔ قرارداد ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے پیش کی۔

قرار داد کے متن میں مطابق پاکستان میں فیس بک کے 5 کروڑ صارفین ہیں۔ دیگر ممالک میں فیس بک منیٹائزیشن آن ہے جہاں کے صارفین فیس بک کے استعمال سے پیسے کما رہے ہیں اور مستفید ہو رہے ہیں۔

کچھ روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ضیاء اللہ بنگش نے فیس بک حکام سے پاکستان میں منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے میٹنگ کی تھی جس میں ضروری قانون سازی سے متعلق مشاورت کی گئی۔

قرارداد میں وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کی گئی کہ پاکستان میں فیس بک مونیٹائزیشن آن کرنے کے لیے وفاقی حکومت اقدامات اٹھائے تا کہ پاکستان میں صارفین بالخصوص نوجوان فیس بک کے مثبت استعمال سے مستفید ہوں اور پیسے کما سکیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔