لاہور: (ویب ڈیسک ) لاڑکانہ میں کپتان کاکھلاڑی سینیٹر سیف اللہ ابڑو پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہوگیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوایک اور اہم سیاسی کامیابی مل گئی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سینیٹر اور امیدوارقومی اسمبلی 194سیف اللہ ابڑوالیکشن مقابلےسے دستبردار ہوگئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے ملاقات کی ۔جس کے بعد سیف اللہ ابڑو نے این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیاں اتفاق ہوا کہ ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔ بلاول بھٹوکی طرف سے حمایت پرشکریہ اداکیاگیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹوکی طرف سے سیف اللہ ابڑوکوپیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔جس پر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ دوستوں سے مشاورت اورمناسب وقت پرفیصلہ کروں گا، مشکل وقت میں ساتھ چھوڑنابہترنہیں سمجھتا۔