ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سےبارش اور برفباری کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کے بعد سیاحوں کے گلیات میں داخلے پر چار روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں خراب ہوتی موسمی صورتحال کے باعث یہ پابندی نافذ کی ہے۔
حکام نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بدھ تک گلیات کا سفر کرنے سے گریز کریں، کیونکہ موسم کی پیشگوئی کے مطابق صورتحال خطرناک ہو سکتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی سیاحوں کو دوبارہ گلیات میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی۔
اس کے علاوہ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہارنو اور باریان چیک پوسٹس پر سیاحوں کو روک دیا جائے۔