اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد پر کشمیری عوام کے بے حد مشکور ہیں۔ بہت جلد کشمیری عوام کو خوشخبری دیں گے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرمراد سعید سمیت تمام پارٹی عہدیداروں، کارکنوں کا شکرگزار ہوں۔ جن لوگوں نے ہماری پارٹی کو کامیاب کرایا ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے ہی بتا دیا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کریں گی۔ آزادکشمیر کے صدر، وزیراعظم اور سپیکر کے ناموں کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں کئی نئے چہرے سامنے لائے ہیں۔ آزادکشمیر میں تین بار حکومت کرنے کے باوجود پیپلزپارٹی کو شکست ہوئی۔