ایرانی سپریم لیڈر کسی فرد یا ادارے سے رابطے میں نہیں، وہ خیریت سے ہیں ، سسر غلام علی حداد عادل

ایرانی سپریم لیڈر کسی فرد یا ادارے سے رابطے میں نہیں، وہ خیریت سے ہیں ، سسر غلام علی حداد عادل

(ویب ڈیسک ) اور ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سسر غلام علی حداد عادل نے کہا ہے کہ اس وقت مجتبیٰ خامنہ ای کسی بھی فرد یا ادارے سے رابطے میں نہیں ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے آئی ایل این اے کے مطابق ایران کے سابق اسپیکر پارلیمنٹ اور ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سسر غلام علی حداد عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ فی الحال بعض وجوہات کی بِنا پر ایرانی سپریم لیڈر کسی شخص یا ادارے سے رابطے میں نہیں ہیں، خدا کے فضل سے وہ خیریت سے ہیں۔

غلام علی حداد عادل  نے حال ہی میں یہ بیان سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای کی عدم شرکت سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای ایک دینی طالب علم تھے اور ان کی آمدن کا واحد ذریعہ وہ معمول کا وظیفہ تھا جو دینی مدارس کے طلبہ کو دیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News