خانیوال (پبلک نیوز) خانیوال میں ایک اور ننھی کلی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا . چار سالہ ننھی ذائبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا. ملزم نے چار سالہ بچی کو قتل کرکے لاش گھر کے قریب کھیتوں میں پھینک دی. لواحقین نے جہانیاں روڈ بند کر کے احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی. بچی کے والد نے الزام لگایا کہ پولیس کے پاس گئے لیکن پولیس نے بات نا سنی. بچی کے والد نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.