اسلام آباد(پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہو گئے ہیں۔
انکی تقرری کا نوٹیفیکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کیا تھا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ یاد رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے میں پی ڈی ایم کی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں اختلاف سامنے آیا تھا۔
معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جس چئیرمین کے خلاف عدالت میں کیس ہے اس کے پاس اپوزیشن لیڈر کے تقرر کی عرضی لے کر جانا مناسب نہیں لگا، یوسف گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئےدرخواست سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا، پیپلزپارٹی کیلئے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرکا عہدہ ناگزیر تھا تو نوازشریف کو بتاتے۔