پی ٹی آئی کی اسلام آباد جلسے کی درخواست پرفریقن کو نوٹس

پی ٹی آئی کی اسلام آباد جلسے کی درخواست پرفریقن کو نوٹس
کیپشن: پی ٹی آئی کی اسلام آباد جلسے کی درخواست پرفریقن کو نوٹس

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ  نےپی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسےکی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں جلسےکی اجازت کی درخواست پرسماعت چیف جسٹس عامرفاروق نےکی، پی ٹی آئی کےوکیل شیرافضل عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نےموقف اختیارکیا کہ آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی تھریٹس کو وجوہات بنایا ہے۔

 چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےفریقین کونوٹسزجاری کر تےہوئےجواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے ریماکس میں کہا جوبھی آپشنزہوں گےان کو کل دیکھ لیں گے،کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

اس سےقبل ہائیکورٹ نےڈی سی کو پی ٹی آئی کی درخواست پرفیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی،ڈی سی اسلام آباد نےسیکیورٹی وجوہات اور پولیس نفری کی کمی کی وجہ بتا کر درخواست مسترد کر دی تھی۔

Watch Live Public News