اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی  کی سوشل میڈیا پر دھوم

اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی جنگلی بلی  کی سوشل میڈیا پر دھوم

(ویب ڈیسک )   اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والی ایک جنگلی بلی عرب دنیا میں بحث کا مرکز بن گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین اسے   غزہ جنگ  ،   اسرائیل مخالف مزاحمت اور فلسطینی جدوجہد سے جوڑ رہے ہیں ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  مصر کی سرحد کے قریب جبل حریف کے علاقے میں ایک جنگلی بلی "کرکل" (Caracal) نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔ 

بعد ازاں جنگلی بلی کو پکڑ کر والڈ لائف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ ہوا۔

اس واقعے کے بعد عرب سوشل میڈیا پر   جنگلی بلی کی تصاویر ، ویڈیوز اور میمز وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین بلی کو اسرائیل کے خلاف  "قدرتی مزاحمت" کی علامت قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر آرٹی فیشل انٹیلیجنس (اے آئی ) ایڈیٹ شدہ تصاویر  بھی گردش کر رہی ہیں ، جن میں بلی کو کیفیہ اور حماس کے عسکری ونگ  القسام بریگیڈ  کے نشانات کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

Watch Live Public News