پی ایس ایل 11 کے میچز میں نیا قانون متعارف

پی ایس ایل 11 کے میچز میں نیا قانون متعارف

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )11 کے میچز میں نیا قانون متعارف کرادیا گیا۔

اس نئے قانون  کے تحت پی ایس ایل کے ہر میچ سے قبل کپتان میچ ریفری کو 2 الگ الگ پلئینگ الیون جمع کراسکے گا،ہر پلئینگ الیون شیٹ  میں 11  کھیلنےوالے جبکہ 4 سبسٹی ٹیوٹ کھلاڑیوں کا  ہونا ضروری ہے۔

نئے قانون کے تحت 2 ٹیمیں جمع کرانے کی صورت  میں ٹاس کے بعدہر کپتان  1 پلئینگ الیون کا انتخاب کرےگا۔ سلیکٹ ہونےوالےپلئینگ الیون پر کپتان دستخط کرے گا۔حتمی پلئینگ الیون جمع ہونے کے بعد اس میں تبدیلی نہیں ہوسکے گی۔

Watch Live Public News