’’ کلبوشن کو سہولتیں دیں ٗ جاوید لطیف کو نہیں ‘‘

’’ کلبوشن کو سہولتیں دیں ٗ جاوید لطیف کو نہیں ‘‘
لاہور ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کلبوشن کو سہولتیں دی گئی ٗ اسکی والدہ کو اے سی والے دفتر میں بیٹھایا ٗ لیکن جاوید لطیف کی ماں نہیں مل سکتی ٗ جو انکے گھر جاتا ہے مقدمات بنا دیتے ہیں ٗ یہ زباں بند کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں ہوگا۔میاں جاوید لطیف کو عدالت میں پیش نہ کرنے کے معاملے پر ایک بیان میؒں مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ میاں جاوید لطیف کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر بھرپور مزمت کرتے ہیں ٗ کورونا ایس او پیز صرف جاوید لطیف کےلیے ہیں ٗ باقی ملزمان تو پیش ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی چوری کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے ٗ علی ظفر کی انکوائری کی رپورٹ منظر عام پر کیوں نہیں لائی گئی ٗ تحریک انصاف دو گرپوں میں تقسیم ہوچکی ہے ٗ جہاز گروپ اور انڈا کٹا گروپ بن چکے ہیں۔

Watch Live Public News