واٹس ایپ کا بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ

واٹس ایپ کا بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ
نئی دہلی(ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے مودی حکومت کے حالیہ آئی ٹی ضابطوں کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس کے تحت بھیجے گئے مخصوص پیغامات کی اصل کو معلوم کرنے کے لئے میسجنگ سروسز کی ضرورت ہوگی۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے قوانین لانا چاہتی ہے، جس سے صارفین کے حقوق متاثر ہونگے اور پرائیوسی کا خطرہ لاحق ہوگا۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 25 فروری کو نئے اصول وضوابط کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس نئے اصول کے تحت، سوشل میڈیا کے بڑے پلیٹ فارم جیسے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو اضافی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس میں چیف آفیسر، نوڈل آفیسر اور شکایتی افسر وغیرہ کی تقرری شامل ہے۔ نئے قوانین کی تعمیل کے لئے بڑے سوشل میڈیا فورمز کو تین ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔ اس زمرے میں ان فورمس کو رکھا جاتا ہے، جن کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔