ویب ڈیسک: اگر آپ کی زمین مشترکہ ہے اور آپ نے حکومت کی مفت پالیسی کے تحت زمین کی تقسیم کا فائدہ نہیں اٹھایا تو ابھی درخواست دیں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
مشترکہ زمین کی تقسیم کے لیے پہلے رجسٹری کرانا ضروری ہے، اس کے بعد متعلقہ سرکاری دفتر میں منتقلی کی درخواست جمع کرانی ہوتی ہے۔ یہ عمل زمین کی ملکیت کو ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل کرتا ہے اور قانونی ملکیت کا ثبوت فراہم کرتا ہے۔
اب پنجاب بورڈ آف ریوینیو کی جدید سہولت کے ذریعے آپ گھر بیٹھے بغیر کسی پیچیدگی کے مشترکہ زمین کی تقسیم کروا سکتے ہیں۔ حکومتِ پنجاب کی یہ مفت سہولت آپ کو زمین کی تقسیم کے لیے آسانی سے درخواست جمع کروانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
اس عمل میں شرعی اور آئینی قوانین کا مکمل احترام کیا جاتا ہے، جہاں پہلے تمام قرضے اور وصیتیں ادا کی جاتی ہیں، پھر باقی جائیداد ورثاء کے مقررہ حصوں کے مطابق تقسیم کی جاتی ہے۔
مثال کے طور پر، اگر کسی شخص کی وفات کے بعد لواحقین میں دو بیٹیاں، بیوی، ماں اور سگا بھائی ہوں، تو بیٹیوں کو دو تہائی (ہر ایک کو ایک تہائی)، بیوی کو آٹھواں حصہ، ماں کو چھٹا حصہ اور سگے بھائی کو چوبیسواں حصہ ملے گا۔