بھارتی سورماؤں کو ہوم گراؤنڈ پر عبرتناک شکست کا سامنا

بھارتی سورماؤں کو ہوم گراؤنڈ پر عبرتناک شکست کا سامنا
کیپشن: بھارتی سورماؤں کو ہوم گراؤنڈ پر عبرتناک شکست کا سامنا

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ نے بھارت کو اس کی سرزمین پر دوسرے ٹیسٹ میچ میں 408 رنز سے شکست دے کر 25 سال بعد ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے 549 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو عبرتناک شکست دی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے تھے، سینورن متھوسامی 109 اور مارکو یانسن  93 رنز بنا کر نماٰیاں رہے۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، اور فالو آن کے باوجود جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 260 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سیریز سے پہلے جنوبی افریقہ نے آخری بار 2000ء میں بھارت کو اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔

Watch Live Public News