(ویب ڈیسک ) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے مخصوص رنگ کے سویٹر کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نےسرکاری سکولوں کے طلبہ کو کسی بھی رنگ کا سویٹر پہننے کی اجازت دیدی۔ سردی سے بچاؤ کے لئے بچوں کو رنگ کی شرط کے بغیر سویٹر و دستانے پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کے زیادہ تر طلبہ نئے سویٹر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ سکولوں کو یونیفارم سے میچنگ سویٹر لازمی قرار دینے سے منع کر دیا گیا ہے۔
