ویڈیو؛ کیشیئر اور خاتون کسٹمر میں لڑائی، ایک دوسرے کو انڈے اور کیلے کے چھلکے مارے

ویڈیو؛ کیشیئر اور خاتون کسٹمر میں لڑائی، ایک دوسرے کو انڈے اور کیلے کے چھلکے مارے

ویب ڈیسک:ایک عام سی گروسری شاپنگ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، جب ایک خاتون کسٹمر نے چالاکی دکھانے کی کوشش کی مگر اُس کو ایسا کرنا مہنگا پڑگیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، ویڈیو میں پیش آنے والے مناظر دیکھنے والے اور وہاں موجود کسٹمرز اس سے خوب محظوظ ہوئے۔ 

یہ مختصر ویڈیو جو اس وقت انسٹاگرام پر وائرل ہو چکی ہےسوشل میڈیا صارفین دیکھ کر اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پا رہے، کچھ لوگ اس عجیب واقعے پر سر پکڑ کر بیٹھے گئے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون بلنگ کاؤنٹر پر کھڑی ہو کر کیلے خریدنے سے پہلے ان کے چھلکے اُتار رہی ہے، کیشیئر اور اردگرد کے لوگ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

کیشیئر  نے پریشان ہو کر سوال کیا کہ’’میڈم، آپ کیا کر رہی ہیں؟‘‘ خاتون نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ’’مجھے صرف کیلے چاہییں، چھلکے نہیں۔ ان کے وزن کے پیسے کیوں دوں؟

کیشیئر  نےسمجھانے کی کوشش کی کہ ’’آپ کیلے کے چھلکے نہ اتاریں‘‘لیکن خاتون اپنی ضد پر قائم رہی اور کیلوں کے چھلکے الگ کر دیے جس پرکیشیئر   کا پارہ ہائی ہوگیا، اُس نے انڈوں کو توڑ توڑ کر خاتون کے بیگ میں رکھنا شروع کردیا اور کہا انڈوں کو بھی پھر چھلکوں سے علیحدہ کرو  جس پر خاتون ششدرہ رہ گئی اور کیشیئر   کو ایسا کرنے سے منع کیا مگر وہ نہ مانا۔

اس پر خاتون نے کیلے کا چھلکا اُس کے منہ پر مارا جس کے جواب نے کیشیئر   نے اُس کو انڈے مارے، انڈے لگنے پر خاتون چلائی، واقعہ کی ویڈیو کو وہاں موجود کسٹمرز نے اپنے اپنے موبائل فونز میں محفوظ کیا جبکہ اس کی سپر اسٹور میں لگے کیمرے میں بھی اس سارے واقعہ کی ویڈیو قید ہوگئی۔

Watch Live Public News