سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 طالبات جاں بحق ہوگئیں

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 طالبات جاں بحق ہوگئیں

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں پیش آنے والے ایک دلخراش حادثے میں چار طالبات جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گئی۔ یہ حادثہ اتوار کی صبح بیشا خمیس مشیط روڈ  پر پیش آیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق  طالبات بیشا  اسکول جا رہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک دوسرے گاڑی سے ٹکر گئی،  حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز، ریڈ کریسنٹ اور سول ڈیفنس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والی پانچویں طالبہ کو کنگ عبداللہ ہسپتال بیشا منتقل کیا گیا، جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرِ علاج ہے، اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس واقعے کے بعد پورے مملکت میں سڑکوں کی حفاظت اور احتیاطی اقدامات پر زور دینے کی نئی اپیلیں سامنے آئی ہیں۔

یہ المناک حادثہ مقامی برادری میں غم کی لہر کا باعث بنا، اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے جاں بحق طالبات کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News