کیا آپ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں؟ ہمایوں سعید نے ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کر دیا

کیا آپ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں؟ ہمایوں سعید نے ٹیلنٹ ہنٹ کا آغاز کر دیا

(ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے نوجوان اور تخلیقی ذہن رکھنے والے افراد کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کروانے کے لیے ایک نئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

ہمایوں سعید نے فوٹو شیئرنگ ایپ  انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے پروگرام کی تفصیلات شیئر کیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایسے افراد کی تلاش میں ہیں جو کسی بھی شکل میں تخلیقی عمل کا حصہ بننے کے خواہشمند ہوں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ میں  انہوں نے  شرکاء کیلئے مختلف کرداروں کی فہرست دی گئی ہے۔جن میں اسسٹنٹ پروڈیوسرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، لائن پروڈیوسرز، آرٹ ڈائریکٹرز، پروڈکشن ڈیزائنرز، رائٹرز، اداکار، گلوکار، موسیقار، ایڈیٹرز، وی ایف ایکس آرٹسٹ اور گرافک ڈیزائنرز شامل ہیں۔

اداکار نے واضح کیا کہ منتخب امیدواروں کو مختلف رولز کے لیے تربیت دی جائے گی، اور اس کے لیے تعلیمی قابلیت یا سابقہ تجربہ ضروری نہیں ہے۔

ہمایوں سعید نے خاص طور پر نئے گریجویٹس کو درخواست دینے کی ترغیب دی اور کہا کہ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کسی عمر کی حد کا اطلاق نہیں ہوگا۔  

انہوں نے مزید کہا کہ درخواست دہندگان کا جذبہ، خلوص اور عزم ہی سب سے بڑی خوبی ہے جسے مدِنظر رکھا جائے گا۔

ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے درخواستیں نیچے دیے گئے ای میل ایڈریس پر بھیجی جا سکتی ہیں:  

thehumayunsaeedofficial@gmail.com

Watch Live Public News