لاہور ( پبلک نیوز ) نوجوانوں کو اپنے سوشل میڈیا چینل کی رینکنگ بڑھانے کیلئے سپیشل پرسن کو تنگ کرنا اور اسکے منہ سے غلط الفاظ نکلوانا مہنگا پڑگیا. ملزمان اب عید بھی جیل میں گزارینگے . تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات نے سوشل میڈیا پر سپیشل پرسن بخت رحمان کی شخصیت کا استحصال اور نامناسب مواد شائع کرنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے 3 ایم پی او کے تحت چار افراد کو گرفتار کرکے 30 دنوں کے لئے ضلع بونیر جیل بھیج دیا ۔