ویب ڈیسک: محکمہ تحفظِ ماحول و موسمیاتی تبدیلی نے ‘اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ’ کے تحت مختلف سرکاری اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھرتیاں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری "پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام" اور دیگر منصوبوں کی کامیاب تکمیل کے لیے کی جا رہی ہیں۔
دستیاب آسامیوں کی تفصیل:
ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اسٹور کیپر ، جونیئر کمپیوٹر آپریٹر ، ڈرائیور، نائب قاصد
اہلیت:
امیدوار کا پنجاب ڈومیسائل لازمی ہے۔
سرکاری ملازمین متعلقہ محکموں کے ذریعے NOC کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواست دینے کا طریقہ اور اہم ہدایات:
ادھوری یا غیر واضح درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔
صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدوار ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے مدعو ہوں گے۔
ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے آنے والے امیدواروں کو کوئی ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔
سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور وقت پر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔