وفاقی کابینہ نے سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی منظوری دیدی

(ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ نے سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق   وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2024 میں  بینکنگ کمپنیز کے حوالے سے ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے سوسائیٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ  کاربن مارکیٹ میں تجارت کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائینز کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو انشورنس ٹریبیونل کا اضافی کے اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دے دی۔

Watch Live Public News