مرغے نے مالک کی جان لے لی

مرغے نے مالک کی جان لے لی
ویب ڈیسک: مرغوں کی لڑائیاں پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک میں بہت مشہور ہیں۔ یہ لڑائیاں دیہاتی علاقوں میں کافی پسند کی جاتی ہیں لڑائیوں کے دنگل کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔لیکن بھارت میں یہ لڑائی اس وقت سنگین صورتحال اختیار کر گئی جب مرغے نے اپنے ہی مالک کی جان لے لی۔ جی ہاں! مرغے کے پنجے میں لگے ہوئے چاقو سے مالک اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس کے مطابق مرغے کے پنجوں میں تیز دھار آلہ بندھا ہوا تھا جو اپنے حریف پر وار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مالک کی گود میں موجود مرغ نے جب نکلنے کے لیے کوشش کی تو اس دوران وہ پھڑ پھڑایا، ساتھ ہی پر اور پنجے چلانے لگا۔ اس دوران پنجے کے چاقو سے مالک کو کافی گہرے زخم لگ گئے۔زخمی مالک کو ہسپتال منتقل تو کیا گیا لیکن زیادہ خون بہہ جانے اور زخموں کی تاب نہ لا پانے کی وجہ سے جان کی باز ہار گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے منتظمین کی تلاش شروع کر دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔