پاکستان کے باصلاحیت فنکار سرمد کھوسٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 3 مختلف شوز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ ان شوز میں کامیڈی، ادب اور کچن پر مبنی شوز شامل ہیں ۔ پاکستان کے معروف اداکار سرمد کھوسٹ نے اپنے ٹیلنٹ کو یوٹیوب چینل Khoosat Films پر متعارف کر نے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جیسی فلمیں وہ بناتے ہیں پاکستان میں ویسی فلموں کو اجازت نہیں ملتی ہے ۔ ڈرامہ 26 سے 36 اقساط پر مشتمل ہوتا ہے جس کیلئے خاص محنت کرنی پڑتی ہے اور طویل عرصہ انتظار بھی کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈرامہ کرنے کا انکا موڈ ہے بھی نہیں ۔ سرمد کھوسٹ نے بتایا کہ اب وہ اپنے یوٹیوب چینل کھوسٹ فلمز میں 3 مختلف نوعیت کی پرڈوکشنز سامنے لا رہے ہیں ۔
اداکار نے یہ انکشاف کیا کہ آنے والے ہفتہ میں ان کے بنائے جانے والے تین شوز کو ان کے یوٹیوب چینل پر دیکھا جاسکے گا ، انہوں نے ان شوز کے نام بھی بتائے جن میں کھوسٹ باادب کھوسٹ ، کھوسٹ ڈی ٹرانسلیشن اور ان ڈی کچن شامل ہیں ۔
کھوسٹ دی ٹرانسلیشن یہ شو ہوگا تھوڑا کامیڈی جس میں سرمد لگائیں گے پنجابی اور انگلشن کا تڑکہ ۔
کھوسٹ ان دی کچن سرمد کا کہنا ہے کہ چونکہ ان کا شوق کھانا ہے اور اچھی فلمیں دیکھنا اسی لیے انہوں نے ایک شو کچن کے لحاظ سے ڈیزائین کیا ہے ۔
باادب کھوسٹ اس شو میں سرمد ادب سے متاثر نظر آتے ہیں اور مختلف کتابوں کے اقتباسات ، شاعری پڑھتے دیکھائی دیں گے۔
انہوں نے شوز کے مقاصد کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ چونکہ انہیں کہانیاں ، کھانا بنانا ، شاعری اور پنجابی زبان پسند ہے اس لیے انہوں نے ان پر مبنی شوز بنائے ہیں ۔ سرمد کھوسٹ نے اپنے ڈراموں شاشلک سے لے کر تیری رضا تک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نمایاں خدمات انجام دیں ہیں ۔ علاوہ ازیں انہوں نے غیر معمولی فلمیں زندگی تماشہ ، منٹو اور جوائے لینڈ بھی بنائیں۔