ویب ڈیسک: عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے جو شرائط پیش کی ہیں، ان کا زیادہ تر مقصد اسرائیل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
امریکی شرائط میں شامل اہم نکات یہ ہیں:
ایران کو تمام افزودہ یورینیم کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔
ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں پر پابندی عائد ہوگی۔
ایران کو ملکی سطح پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایران کسی بھی علاقائی طاقت کو امداد فراہم نہیں کرے گا۔
امریکی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر نیول بلاکیڈ لگانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ایران تیل کی برآمدات روک دی جائیں۔
دوسری جانب امریکہ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ اگر ایران رابطہ کرے تو واشنگٹن بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم مذاکرات اسی صورت ممکن ہوں گے جب تہران کو شرائط سے آگاہ کیا جائے گا۔
امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ ایران کو شرائط سے پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے اور اگر ایران رابطہ کرے تو امریکہ “اوپن فار بزنس” ہے۔
اسی دوران امریکی اہلکار نے یہ بھی کہا کہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ کی تعمیر کا عمل شروع نہیں ہو سکتا۔