بھارت سے ایف ٹی اے کے ذریعے یورپی یونین روس کو بالواسطہ فائدہ پہنچا رہا ہے، امریکا

بھارت سے ایف ٹی اے کے ذریعے یورپی یونین روس کو بالواسطہ فائدہ پہنچا رہا ہے، امریکا
کیپشن: بھارت سے ایف ٹی اے کے ذریعے یورپی یونین روس کو بالواسطہ فائدہ پہنچا رہا ہے، امریکا

ویب ڈیسک: امریکا نے یورپی یونین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ ( ایف ٹی اے) کر کے بالواسطہ طور پر روس۔یوکرین جنگ کی مالی معاونت کر رہا ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ یورپی ممالک نے اگرچہ روس سے براہِ راست توانائی کی خریداری کم کر دی ہے، تاہم بھارت میں ریفائن ہونے والی روسی تیل کی مصنوعات خرید کر اب بھی ماسکو کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ ان کے مطابق روسی خام تیل بھارت جاتا ہے، وہاں ریفائن ہوتا ہے اور پھر یورپ اسے خرید لیتا ہے، جس سے روس کو آمدن حاصل ہو رہی ہے۔

بیسنٹ نے بتایا کہ امریکا نے روسی تیل کی خریداری پر بھارت پر 25 فیصد سمیت مجموعی طور پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں، جبکہ اسی دوران یورپی یونین نے بھارت کے ساتھ بڑا تجارتی معاہدہ کر لیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا نے روس کی توانائی تجارت کمزور کرنے کے لیے یورپ کے مقابلے میں زیادہ قربانیاں دی ہیں اور واشنگٹن یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب بھارت اور یورپی یونین آج اپنے طویل عرصے سے زیرِ التوا آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ یہ مذاکرات 2007 میں شروع ہوئے تھے، جبکہ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈیر لائن نے اس معاہدے کو ’تمام تجارتی معاہدوں کی ماں‘ قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News