واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا تھا کہ پرویز الٰہی نئے وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے۔لگا ایسا کہ دوست محمد مزاری کیونکہ پی ڈی ایم کے فل بنچ کی سربراہی کریں گے لہذا پی ٹی آئی نے انہیں ڈپٹی سپیکر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا -
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) July 27, 2022
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان کا کنہا ہے کہ پی ٹی آئی نے دوست مزاری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ' لگا ایسا کہ دوست محمد مزاری کیونکہ پی ڈی ایم کے فل بنچ کی سربراہی کریں گے لہذا پی ٹی آئی نے انہیں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔'