کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے مواقع، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے مواقع، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
کیپشن: کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے مواقع، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک: کینیڈا نے پاکستان اور دیگر ممالک کے ماہر شہریوں کو اپنے ایکسپریس انٹری امیگریشن سسٹم کے تحت درخواستیں دینے کی دعوت دی ہے۔ امیدواروں کا انتخاب مخصوص شعبوں اور کیٹیگریز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

فی الحال کینیڈا کو درج ذیل شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے:

 میڈیکل ڈاکٹرز اور محققین
  کینیڈا میں کام کا تجربہ رکھنے والے سینئر مینیجرز
 فرانسیسی زبان بولنے والے ورکرز
 صحت اور سماجی خدمات کا عملہ
 ہنرمند افراد
 اساتذہ
سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے ماہرین (STEM)
 ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد

حکومت کا کہنا ہے کہ امیدوار کی زبان پر مہارت، متعلقہ شعبے میں تجربہ اور تعلیمی قابلیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہل افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔

اہم شرائط:

امیدوار کو ایکسپریس انٹری کی عمومی اور مخصوص کیٹیگری کی شرائط پوری کرنا ہوں گی
منتخب ہونے کے بعد درخواست جمع کروانے کی مدت صرف 60 دن ہوگی
مستقل رہائش (Permanent Residency) کی فیس 575 کینیڈین ڈالرز ہے

کینیڈا حکومت ہر راؤنڈ سے قبل کیٹیگریز کا اعلان کرتی ہے تاکہ امیدوار وقت پر اپنی درخواستیں تیار کر سکیں اور مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Watch Live Public News