پی سی بی نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

پی سی بی نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ راولپنڈیز  کے کھلاڑی نسیم شاہ کو سینٹرل کنٹریکٹ، میڈیا پالیسی اور ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ شوکاز نوٹس پی سی بی کے ڈسپلنری فریم ورک کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ کو مقررہ وقت کے اندر اپنا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،جواب موصول ہونے اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی آئندہ کسی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News