(ویب ڈیسک) نسیم شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں نسیم شاہ نے کہا کہ میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے حالیہ کی گئی پوسٹ میری مینجمنٹ ٹیم نے کی تھی،وہ پوسٹ میرے خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔
یہ بھی پڑھیں : 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
نسیم شاہ نے کہا کہ میں اپنے پلیٹ فارم کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، میں نے مستقبل میں ویسے واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کر دیئے، میں اپنے پلیٹ فام کے غلط استعمال پر معافی مانگتا ہوں۔
