پی سی بی نے نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا

پی سی بی نے نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
کیپشن: نسیم شاہ کو 2 کروڑ کا جرمانہ کر دیا گیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے متنازع ٹوئٹ پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کو 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ نے سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی، جس پر 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے 30 مارچ کو سماعت کے بعد فیصلہ دیا کہ غیر مشروط معافی کے باوجود وہ معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

پی سی بی نے یہ بھی اعلان کیا کہ نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو برطرف کر دیا ہے، اور بورڈ اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرے گا تاکہ وہ مستقبل میں کسی بھی پی سی بی کھلاڑی کے ساتھ کام نہ کر سکے۔

پی سی بی نے عزم ظاہر کیا کہ وہ پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Watch Live Public News