سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج 

سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج 
کیپشن: Sindh High Court
سورس: ویب ڈیسک

کراچی: سندھ ہائیکورٹ، عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فوری سماعت کی درخواست منظور کرلی ۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کچھ دیر میں سماعت کرے گا۔ 

درخواست میں پیمرا ،وزارت انفارمیشن براڈ کاسٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواست کے مطابق پیمرا کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر 21 مئی 2024 کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، پیمرا قواعد عدالتی لائیو رپورٹنگ کی اجازت دیتا ہے ، عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے سے قبل اتھارٹی کی میٹنگ تک نہیں طلب کی گئی۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا قوانین کے تحت پابندی سے قبل کورٹ رپورٹرز کا موقف نہیں سنا گیا ہے ، کورٹ رپورٹنگ پر پابندی آئین کے آرٹیکل 8,9,10،18,19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ درخواست شاہد حسین ،امین انور،اصغر عمر،عرفان الحق اور شوکت کورائی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News