عالمی سطح پر بھارت کا دوغلا پن بے نقاب

عالمی سطح پر بھارت کا دوغلا پن بے نقاب
کیپشن: عالمی سطح پر بھارت کا دوغلا پن بے نقاب

ویب ڈیسک: پاکستان کے ہاتھوں حالیہ جنگی شکست اور سفارتی ناکامی کے بعد بھارت کا دوغلا چہرہ ایک بار پھر عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا ہے۔ جنگ بندی کے پسِ منظر میں امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے بھارت کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھارتی میڈیا کے نشانے پر۔۔ پاکستان کے ہاتھوں 6-0 کی عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں ان کا اہم کردار رہا۔تاہم اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومت سیخ پا ہو گئی۔ بھارتی میڈیا نے فوراً ٹرمپ کو  "جھوٹا،غیر ذمہ دار " قرار دینا شروع کر دیا۔

بھارت نے امریکا سے ثالثی کی درخواست کر کے، ٹرمپ مخالف مہم چلا دی،بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ جنگ بندی DGMO رابطے سے ہوئی،بھارتی اینکر ارناب گوسوامی نے ٹرمپ کو "غیر سنجیدہ، جھوٹا، توجہ کا بھوکا" قرار دیا۔یہی ارناب جنگ کے دوران امریکا کو "اسٹریٹیجک پارٹنر" کہہ رہا تھا۔

جنگ میں ناکامی کے بعد بھارت، ٹرمپ پر تنقید، WTO میں امریکا کے خلاف شکایت، اور امریکی صحافیوں پر قدغنیں جیسے ہڑبے استعمال کر چکا ہے۔

امریکی صحافی جیکسن ہنکل کو بھارت میں بلاک کر دیا گیا کیونکہ وہ بھارتی فالس فلیگ کو پہچان چکے تھے، بھارت ٹرمپ کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ امریکی پالیسیوں کو "دھوکہ" قرار دے رہا ہے۔ بھارت کا امریکا پر الزامات لگانا، اپنی شکست، کمزوری اور ناکام حکمت عملی کو چھپانے کا ایک طریقہ ہے۔ آج بھارت امریکی ٹیرفس کو "غیر منصفانہ" قرار دے کر واویلا مچا رہا ہے ۔بھارتی میڈیا، حکومت، اور دفاعی تجزیہ کار سب مل کر دنیا کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار  کا کہناہے کہ بھارت کا مضحکہ خیز مؤقف ہے کہ امریکہ اور چین دونوں بھارت کو اقتصادی مقابلہ سمجھتے ہیں، بھارت جنگ میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس لیے امریکہ جیسے ملک کو بھی دشمن کے طور پر دیکھ رہا ہے، بھارت اپنی کمزوری چھپانے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، پھر چاہے امریکہ اور ٹرمپ کو دشمن ہی کیوں نہ بنانا پڑے۔

Watch Live Public News