اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تصویر وسیم اکرم کے بھائی کی شادی کی تصویر ہے۔ یہ تصویر 1989ء میں شادی کی تقریب کے دوران اتاری گئی تھی۔ اس تصویر میں عمران خان نے سفید شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ وسیم اکرم نے کالے رنگ کا پینٹ کوٹ پہن رکھا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر اس تصویر کے کیپشن میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ یہ فوٹو 1989ء میں وسیم اکرم کے بھائی کی شادی میں شرکت کی ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے لیجنڈ بائولر وسیم اکرم کے بھائی کی شادی کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بہت ایکٹو رہتے ہیں۔ ان کی جانب سے فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر اپنے بچپن اور جوانی کی تصاویر سمیت اپنے دوستوں رشتہ داروں اور زندگی میں گزرے یادگار لمحات شیئرز کئے جاتے رہتے ہیں۔ ابھی حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے کرکٹ دور کے ساتھی اور شاگرد وسیم اکرم کیساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔