ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے آفیشل میچز میں 1300 کیریئر گول کنٹری بیوشنز مکمل کر لیے ہیں۔ وہ دنیا کے پہلے فٹبالر ہیں جس نے یہ کامیابی حاصل کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، میسی نے انٹر میامی کی جانب سے ایف سی سنسناٹی کے خلاف ایسٹرن کانفرنس کے سیمی فائنل میں شاندار پرفارمنس دی۔ انٹر میامی نے یہ میچ 0-4 سے جیتا، جہاں میسی نے ایک زبردست ہیڈر کے ذریعے گول کیا اور تین اہم اسسٹ فراہم کیے۔
38 سالہ میسی اب تک 896 گولز اور 404 اسسٹ دے چکے ہیں، جو مجموعی طور پر 1300 کنٹری بیوشنز بنتے ہیں۔ ان کے اس کارنامے نے انہیں کرسٹیانو رونالڈو سے آگے کر دیا، جن کے 1213 کیریئر کنٹری بیوشنز ہیں (954 گولز اور 259 اسسٹ)۔
میسی نے میچ کے بعد سوشل میڈیا پر کہا، "لیٹس گو، پوری ٹیم نے شاندار پرفارمنس دی، خاص طور پر ایسے حریف کے خلاف جو ہمیشہ ہمارے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے۔"
رپورٹس کے مطابق، اس کامیابی کے ساتھ انٹر میامی پہلی بار ایسٹرن کانفرنس فائنل میں پہنچ گیا ہے۔