طالبان نے داڑھی مونڈھوانے پر پابندی عائد کر دی

طالبان نے داڑھی مونڈھوانے پر پابندی عائد کر دی
ویب ڈیسک: طالبان کی جانب سے مردوں کے داڑھی مونڈھوانے پر پابندی کی اطلاعات سارے میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے بعض نوٹیفکیشن بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبہ ہلمند میں داڑھی مونڈھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ طالبان حکومت کے ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کلچر حافظ رشید ہلمند کا کہنا ہے کہ مردوں کے داڑھی مونڈھوانے پر پابندی کا فیصلہ مذہبی پولیس اور صوبہ کے حجاموں سے ہونے والی ایک ملاقات میں ہوا۔ افغان میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے بتایا کہ داڑھی مونڈھوانا اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں عمل لائی جائے گی۔ اس حوالے سے حجاموں کو باقاعدہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ کابل کے حجاموں کو بھی ایسے ہی کچھ احکامات موصول ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔