یقین دلاتا ہوں ملک کے معاشی حالات جلد بہتر ہونگے،شہبازشریف

یقین دلاتا ہوں ملک کے معاشی حالات جلد بہتر ہونگے،شہبازشریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ ملک کے معاشی حالات جلد بہتر ہوںگے ۔ پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں کیڈٹس کے والدین کو دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان کو معاشی چیلنجز کا بھی سامنا ہے، یقین دلاتا ہوں معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہرکوشش کی جائے گی اور جلد ملک کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نےکسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا ہے ، پاک فضائیہ بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سےدنیا بھرمیں نمایاں ہے، یقین ہےکہ مسلح افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں کے مطابق ہی صلاحیتوں کامظاہرہ کرتی رہےگی ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ تمام ملکوں سے دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ناممکن ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت نے اگست 2019 سے کشمیرکو جیل میں تبدیل کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ مل کرکوشش جاری رکھیں گے جب کہ قیام امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔