موٹروے ایم 2، ایم3 اور ایم 11 کو دھند کے باعث بند کردیا گیا

موٹروے ایم 2، ایم3 اور ایم 11 کو دھند کے باعث بند کردیا گیا

ویب ڈیسک: دھند نے ملک کے مختلف حصوں میں ڈیرے جمالئے ہیں جس کے باعث سردی کی شدت بھی بڑھ چکی ہے، دوسری جانب ملک کی متعدد موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔

موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹروے ایم3 فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند ، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے بند  ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ 
شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

Watch Live Public News