والڈسٹی میں بسنت سرگرمیوں کیلئے346عمارتیں خطرناک قرار،رپورٹ عدالت میں جمع

والڈسٹی میں بسنت سرگرمیوں کیلئے346عمارتیں خطرناک قرار،رپورٹ عدالت میں جمع
کیپشن: والڈسٹی میں بسنت سرگرمیوں کیلئے346عمارتیں خطرناک قرار،رپورٹ عدالت میں جمع

ویب ڈیسک: پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف درخواست میں والڈ سٹی اتھارٹی  کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بسنت سے قبل والڈ سٹی لاہور میں خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا۔ والڈ سٹی لاہور میں مجموعی طور پر 346 عمارتیں خطرناک قرار دے دی گئیں۔ 346 خطرناک خستہ حال عمارتوں میں سے 183 عمارتیں ناقابل مرمت قرار دی گئی ہیں۔ والڈ سٹی لاہور میں 163 عمارتیں قابل مرمت قرار دی گئیں۔ 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ والڈ سٹی لاہور میں انتہائی خستہ خطرناک 92 عمارتیں خالی کروا لی گئیں۔ 254 خطرناک عمارتیں تاحال آباد ہیں۔ جنہیں خطرے کے باوجود خالی نہیں کروایا جاسکا۔ آباد عمارتوں میں 103 عمارتیں ناقابل مرمت اور 151 قابل مرمت قرار دی گئی ہیں۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خالی کرائی گئی عمارتوں میں 80 عمارتیں قابل مسمار جبکہ 12 قابل مرمت قرار دی گئی ہیں۔ خطرناک عمارتوں کی چھتیں بسنت سرگرمیوں کے لیے غیر محفوظ ہیں۔ غیر محفوظ عمارتوں کی چھتوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے وارننگ نوٹسز اور آگاہی بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بسنت کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو خطرناک چھتیں اور عمارتوں کے حصے سیل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ بسنت کے دوران پولیس اور پیرا فورس تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ 

Watch Live Public News