ارکان پارلیمنٹ ، بیوروکریٹ کو مفت بجلی کی فراہمی میں کوئی صداقت نہیں ، پاور ڈویژن 

ارکان پارلیمنٹ ، بیوروکریٹ کو مفت بجلی کی فراہمی میں کوئی صداقت نہیں ، پاور ڈویژن 

(ویب ڈیسک ) پاور ڈویژن  نے   ارکان پارلیمنٹ  اور بیوروکریٹ کو مفت بجلی کی فراہمی  کی تردید کردی۔

اس حوالے سے پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ  میڈیا پر ارکان پارلیمنٹ اور بیورکریٹ کو مفت بجلی کی فراہمی میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق  کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، کسی بھی سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی۔

قبل ازیں  وزارت توانائی کی جانب سے پارلیمنٹیرینز کو مفت یونٹ ملنے کی تردید نہ کرنے پر حکومتی اوراپوزیشن ارکان نے وزارت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی تھی۔

ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا اور شکوہ کیا کہ ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی دیتے ہیں۔

ارکان کا کہنا تھاکہ انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہے، وزارت توانائی کی اس مہم پر خاموشی مجرمانہ ہے۔

ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزارت توانائی کو فوری فیک نیوز کی تردید کرنا چاہیے تھی۔

Watch Live Public News