(ویب ڈیسک ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر کو لندن انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 0.40 ڈالر بڑھ کر 68.84 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ آئل (ڈبلیو ٹی آئی)کی قیمت 0.34 ڈالر اضافے سے 65.50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
ادھر یورپی یونین اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے کے بعد یورپ اور ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ٹیرف معاہدے کے مطابق امریکا یورپی برآمدات پر 15 فیصد بنیادی ٹیرف نافذ کرے گا۔
اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے معاہدہ کر لیا ہے، یہ سب کے لیے فائدہ مند ہے نئے ٹیرف میں یورپی گاڑیاں، ادویات اور سیمی کنڈکٹرز شامل ہوں گے۔