الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری،احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیدیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری،احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیدیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دیدیا، سینیٹر اعجاز چوہدری کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کےمطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چوہدری کو دس سال کی سزا سنائی ہے، الیکشن کمیشن نے این اے 66 وزیر آباد سے احمد چٹھہ نااہل قراردے دیا۔

پی پی 87 میانوالی سے احمد خان بھچر نااہل قرار، انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلوں کے بعد دونوں نااہل قرار دیے، الیکشن کمیشن نے تینوں نشستیں خالی قرار دیدیں۔ 

Watch Live Public News