دانیہ شاہ کی ’بے بی بمپ‘ کےساتھ ویڈیو وائرل

 دانیہ شاہ کی ’بے بی بمپ‘ کےساتھ ویڈیو وائرل
کیپشن: دانیہ شاہ کی ’بے بی بمپ‘ کےساتھ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ ملک کی ’ بے بی بمپ‘ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔دانیہ کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق دانیہ شاہ ملک کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے   فیس بک پر متعدد ویڈیوز شیئر کیں جن میں دانیہ کو واضح طور پر ’ بے بی بمپ‘ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ان ویڈیوز کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 کچھ صارفین نے دانیہ شاہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں، جبکہ دیگر نے مختلف نوعیت کے تبصرے بھی کیے، جن میں بعض نے ناپسندیدہ الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

ویڈیوز میں دانیہ شاہ ملک کو اپنے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ہمراہ سیر و تفریح کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں کو گاڑی میں ایک ساتھ گھومتے اور مختلف مقامات پر لطف اندوز ہوتے دکھایا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ دانیہ شاہ ملک نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد وہ اکثر اپنے شوہر کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہیں۔

  دانیہ شاہ نے فروری 2022 میں مرحوم عامر لیاقت حسین سے پہلی شادی کی تھی، جو کہ دانیہ کی پہلی اور عامر لیاقت کی تیسری شادی تھی۔

دونوں کے درمیان عمر کا فرق 30 سال سے زائد تھا۔ تاہم، یہ شادی زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور مئی 2022 میں دانیہ نے عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی، مگر خلع کی کارروائی مکمل ہونے سے قبل عامر لیاقت کی وفات ہوگئی تھی۔

عامر لیاقت کی وفات سے قبل دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی نجی نوعیت کی ویڈیوز اور آڈیوز لیک کرنے کے الزامات بھی لگے تھے، جس کے بعد دونوں کی ازدواجی زندگی شدید تنقید کی زد میں رہی۔

Watch Live Public News