(ویب ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2380 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 2041 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کے اضافے سے 3610 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 22 ڈالر مہنگا ہوکر 3074 ڈالر فی اونس ہوگیا۔